212

نیب لاہور کی ایڈن ہاوسنگ کے مالکان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

لاہور (اسد الیاس سے) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایڈن ہاؤسنگ کے مالکان کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دے دی۔

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی زیر صدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، تمام ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈن ہاؤسنگ پراجیکٹس کے مالکان و انتظامیہ کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دی گئی۔ ریفرنس میں ڈاکٹر امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد کو مرکزی ملزمان نامزد کیا گیا۔

نیب لاہور کے مطابق ملزمان نے عوام سے مبینہ طور پر 18 ارب 96 کروڑ روپے وصول کیے اور ملک سے فرار ہوگئے، 11 ہزار متاثرین اپنے نقصان کے ازالے کے لیے نیب لاہور میں درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں