175

کراچی: خسارہ بھرا تحفہ. سرسید ایکسپریس 4 جولائی سے چلے گی

کراچی (محمد یوسف سے) محکمہ ریلوے کا کراچی تا راولپنڈی نئی پسنجر ٹرین چلانے کا فیصلہ، نئی ٹرین سرسید ایکسپریس کا 4 جولائی کو کراچی اور راولپنڈی سے ایک ساتھ افتتاح کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ایک اور خسارے بھرا تحفہ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں 4 جولائی سے کراچی تا راولپنڈی کے درمیان نئی پسنجر ٹرین سرسید ایکسپریس 35-UP اور 36-DNچلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نئی پسنجر ٹرین مجموعی طور پر 12 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جو براستہ حیدرآباد ، روہڑی ، فیصل آباد اور وزیرآباد سے ہوتی ہوئی راولپنڈی جائے گی، سرسید ایکسپریس رات 8 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی مجموعی طور پر ٹرین 8 اسٹیشنوں پر اسٹاپ کرے گی اور اگلے دن شام 6 بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی جبکہ راولپنڈی سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر راوانہ ہوکر دن 12 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی کراچی آتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے لانڈھی اور ڈرگ روڈ دو اضافہ اسٹاپ ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں