180

لاہور: سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

لاہور (اسد الیاس سے) سلمان رفیق ناسازی طبیعت کے باعث نیب کی حراست سے پی آئی سی منتقل کردئیے گئے۔

خواجہ سعد رفیق کے بھائی اور سابق وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق نیب کی حراست میں ہیں اور انہیں طبیعت خراب ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کردیا گیا ہے۔ سعد رفیق کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر پی آئی سے منتقل کیا گیا اور ان کے دل کی دھڑکن بھی آہستہ تھی۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق پروفیسر شاہد حمید کی نگرانی میں زیر علاج ہیں، ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں