195

اسلام آباد: ہم وزیراعظم کے خطاب کو اس رات نشر نہیں کرنا چاہتے تھے، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب میں خلل میری ناکامی ہے اور ہم تو وزیراعظم کے خطاب کو اس رات نہیں چلانا چاہتے تھے۔

اسلام آباد میں جاوید لطیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے کہا بتایا جائے کہ وزیراعظم کے خطاب کو کیا پیمرا نے سنسر کیا یا ٹیکنیکل مسئلہ تھا، وزیراعظم نے صحابہ کرام ؓ کے بارے میں جو بولا، پیمرا کو اسکو سنسر کرنا چاہیے تھا، عمران خان کووہ بات نہیں کرنی چاہیے جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں