200

پاکپتن: آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی.

پاکپتن (محمد امین سے) پاکستان پیپلزپارٹی پاکپتن کے زیر اہتمام پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی بلاول ہاؤس سے شروع ہوئی اور مچھلی چوک، کلمہ چوک، فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سامنے اختتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر معروف سیاسی سماجی شخصیت فضل کریم سونی خاں نے کی ریلی میں، راؤ جمیل ہاشم خاں، شعبان درانی، ہمایوں سرور، سمیت درجنوں عہدیدارن اور کارکنان نے شرکت کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق سٹی کونسلر فضل کریم سونی خاں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے حواری سیاسی انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں بجٹ سے ایک دن قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کرنا حکومتی بدنیتی ہے عوام اور میڈیاکو توجہ بجٹ سے ہٹانا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کو گرفتار اس وقت کیا جاتا ہے جب وہ تفتیش میں تعاون نہ کرے یا بھاگ جانے کا خدشہ ہوآصف علی زرداری ہر پیشی پر عدالت اور نیب کے دفتر آئے آصف علی زرداری کو ضمانت ملنا اس کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے چالیس چور اتنا ظلم کریں جتنا وہ برداشت کر سکتے ہیں احتجاجی ریلی میں عمران خاں اور نیب کے خلاف جمہوریت آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں