207

اسلام آباد : ہم آئی ایم ایف کےعوام دشمن بجٹ کومسترد کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کےعوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں تین کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمیشن بنایا جائے اوران کا دماغی معائنہ کریں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں، دوسرا کمیشن بنائیں جو بتائے کہ عمران خان کی تقریر کس نے سینسر کی جب کہ تیسرا کمیشن بنائیں کہ دس ماہ میں ملک کی معاشی صورتحال کیسے خراب ہوئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم جواب دیں حکومت نے پہلی دفعہ آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ کیوں پیش کیا، ہم نے قرضہ لیا 11 ہزار میگا واٹ بجلی، 10 ہزارکلومیٹرموٹروے اور سڑکوں کو جال بچھایا، ہم نے اس ملک سے دہشت گردی ختم کی، سی پیک لے کرآئے، ہم عوام کے سامنے ہر حساب دینے کیلئے تیار ہیں، آپ 10 ماہ کا حساب دیں جہاں ملکی معشیت تباہ کردی اورمعاشی خودمختاری داؤ پرلگا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں