175

لاہور: بھارت سے رہا ایک ہی خاندان کے 6 افراد پاکستان واپس پہنچ گئے

لاہور (اسد الیاس سے) بھارت سے رہائی کےبعد ایک ہی خاندان کے 6 افراد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے رہا ہوکر آنے والوں میں 3 مرد، 2 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں۔ کراچی کا رہائشی نواب خان اپنے خاندان کے ساتھ نئی دہلی گیا تھا جہاں ان کے ویزوں کی معیاد ختم ہو گئی اور تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خبر ملتے ہی مذکورہ خاندان کی رہائی کی کوششیں شروع کردیں جس کے نتیجے میں ان کی رہائی عمل میں آئی۔ تمام افراد واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، رہائی پانے والوں میں نواب خان، اہلیہ شاہ جہان بیگم، دو بیٹیاں عذرا اورعشرت جب کہ بیٹا عامر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں