191

ملتان: فوج نے اپنا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر کم نہیں کیا، شاہ محمود قریشی

ملتان (خصوصی رپوٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فوج نے اپنا بجٹ خودکم کیا ہے جب کہ آئی ایم ایف یا کسی کے کہنے پر ایسا نہیں ہوا۔ ملتان میں کارنر میٹنگ سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں، میں وزیر اعظم کا خواہشمند نہیں ہوں۔ مہنگائی کیا گزشتہ 8 ماہ کی وجہ سے ہے؟ کونسا طبقہ ہے جو غیرملکی ایماء پر افراتفری چاہتا ہے۔ ایساکام نہ کریں جس سے ملک کو نقصان ہو۔ اگرآپ کے احتجاج سے مہنگائی ختم ہوتی ہے تو بسم اللہ۔ انہوں نے کہا اگرشہبازشریف واپس آرہے ہیں تو اچھی بات ہے۔ وِزیرستان میں قربانیاں کس نے دیں، دہشت گردی کی بیخ کنی کس نے کی، وہاں کی رونقیں بحال کس نے کی۔ اس وقت ایران کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اقدام سے کیا حالات بہتر ہوں گے؟ کیا معیشت مستحکم ہوگی؟ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھ کر سبق سیکھنا چاہیئے ایسا قدم نہ اٹھا نا چاہیے جو ملک کے اوران کے اپنے نفاد میں نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں