219

اسلام آباد: عید کہ حقیقی خوشی ضرورت مندوں کو شامل کرکے ملتی ہے۔ عید کے موقع پر وزیر اعظم کا پیغام

اسلام آباد (محمد طارق شاد سے) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطا کیا۔ عید پر جاری قوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطا کیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ عید الفطر کا مقصد مسلمانو ں میں اتحاد، اخوت، بھائی چارہ، ایثار اور سخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے، عید کی حقیقی خوشی ضرورت مند عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں کو شریک کرکے ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں