213

ساہیوال: صدقتہ الفطر ہرمسلمان بالغ نابالغ بچہ بوڑھا مردعورت سب پراداکرناضروری ہے. علامہ سہیل بٹ کاشمیری.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) صدقتہ الفطر ہرمسلمان بالغ نابالغ بچہ بوڑھا مردعورت سب پراداکرناضروری ہے اورخاتم الانبیاء کاارشادمبارک ہے عیدگاہ جانے سے پہلے صدقتہ الفطر اداکردیاکرو۔ ان خیالات کااظہارمعروف مذہبی سکالر علامہ سہیل بٹ کاشمیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا فطرانہ اس سال بمطابق گندم 100جو259کھجور800کشمش 1200ہے اورہرمسلمان جس کی ملکیت میں سوناچاندی نقدی مال تجارت اورضرورت سے زائدتمام اشیاء ان میں سے ایک یاساڑھے باون تولہ (613گرام) چاندی کے بقدر ھوجائے گاسپر صدقۃ الفطر واجب ہوتاہے مولاناسہیل بٹ کاشمیری نے مزید کہا کہ فطرانہ غرباء مساکین یتیم بیوگان مدارس کو دینا چاہیئے صاحب حیثیت افرادکشمش کے اور بار سے فطرانہ اداکریں انہوں کہاکہ اس وقت امت مسلمہ شام عراق فلسطین کشمیربرما میں یہودوہنود کے مظالم کاشکارہے تمام مسلمان ان مقدس لمحات میں عالم اسلام کے مظلوم مسلمان اور وطن عزیز میں امن وامان استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں