303

پاکپتن: نا زمین پھٹی نا آسمان گرا… مگھر سے چوبیس روز قبل اغوا ہونے والی چارسالہ بچی کو اس کے ماموں نے ذیادتی کرکے قتل کردیا تھا.

پاکپتن (ولی محمد سے) چار سالہ بچی کے اغواء کے واقعہ کا ڈراپ سین. درندہ صفت ماموں نے بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کیا. ڈی پی او کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر کھیتوں سے بچی کی نعش برآمد کر لی گئی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مقتولہ کے ورثاء نے اپنے مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا. پولیس نے ملزم عمران کو شک کی بنا پر حراست میں لیا. جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا. انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قریبی کھیتوں سے بچی کی نعش برآمد کر لی، انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے کے نمونہ جات مزید تحقیقات کیلیے فرانزک لیب کو بھجوا دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکپتن کے گاؤں مگھر سے 24 روز قبل ننھی یمنہ کو اغواء کیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں