192

لاہور: بھارت کا پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو کلیئرنس دینے سے انکار

لاہور (اسد الیاس سے) سکھوں کے پانچویں گوروارجن دیوجی کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آنے کے خواہش مند سکھ یاتریوں کو بھارتی حکومت نے کلیئرنس دینے سے انکارکردیا جس کی وجہ سے سکھ یاتری پاکستان نہیں پہنچ سکے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے اسپیشل ٹرین واہگہ ریلوے اسٹیشن سے بھارت کے اٹاری اسٹیشن بھیجی جانی تھی تاہم متعددباررابطے کے باوجودبھارتی حکومت نے پاکستانی ٹرین کوبھیجے جانے کی کلیئرنس نہیں دی ہے۔واہگہ اسٹیشن پرمتروکہ وقف املاک بورڈکے سیکرٹری طارق وزیرخان، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل اور سید فراز عباس سمیت پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارتاراسنگھ، سرداربشن سنگھ، ایف آئی اے، کسٹم، ریلوے اوررینجرزکے حکام بھی موجودتھے۔ بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیاگیاتھا، تاہم کئی گھنٹے انتظارکے باوجود بھارتی حکومت نے ٹرین کلیئرنس کی اجازت نہ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں