190

کراچی: ضلع وسطی میں 65 مقامات پر فلاحی اداروں کے دفاتر اور دستر خوان مسمار

کراچی (محمد یوسف سے) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلع وسطی میں مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 65 مقامات پر فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے قائم فلاحی اداروں کے دفاتر اوردسترخوان مسمار کردیے، ضلع شرقی میں کارروائی ایک روز بعد کی جائے گی سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت انسداد تجاوزات کے اس آپریشن میں جن اداروں کی طرف سے فٹ پاتھ پر قائم دفاتر مسمار کیے گئے ان میں چھیپا ویلفیئر، ایدھی فاؤنڈیشن، سیلانی، عالمگیر ویلفیئر، فلاح انسانیت ٹرسٹ اور دیگر ادارے شامل تھے جن کے خلاف گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد نزد بورڈ آفس، نارتھ کراچی، سخی حسن چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی، گولیمار، پاور ہاؤس چورنگی اور ضلع وسطی کے دیگر اداروں میں کارروائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کراچی: ضلع وسطی میں 65 مقامات پر فلاحی اداروں کے دفاتر اور دستر خوان مسمار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں