215

نوشہرو فیروز : امن و امن کے قیام کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ اہم مقامات پر اہلکار تعینات

نوشہروفیروز (ملک مشتاق احمد سے) پورے ضلع نوشہروفیروز میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن ر طارق ولایت کے حکم امن امان کو مزید بہتر بنانے میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں. تفصیلات کے مطابق پورے ضلع نوشہروفیروز میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن ر طارق ولایت کے حکم پر ڈی ایس پی نوشہروفیروز ایوب درس، ایس ایچ او مورو راجا نوید سرفراز، پی آر او شوکت کلو رینجرز اور موٹروے پولیس کے ہمراھ نوشھروفیروز مورو و دیگر شہروں میں فلیگ مارچ ریلی نکالی گئی جو مختلف شہروں سے ہوتی مورو پہنچی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ نوشہروفیروز اور مورو میں اہم سڑکوں گلی کوچوں چوراہوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جو امن امان کو مزید بہتر بنانے میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں