199

حکومت نے مسلم لیگ ن کی حکومت مخالف تحریک کو ناکام بنانے کےلئے شکنجہ تیارکرلیا،ذرائع

حکومت نے مسلم لیگ ن کی “ووٹ کو عزت دو” اور “عدلیہ بچائو” تحریک کو ناکام بنانے کےلئے شکنجہ تیارکرلیا ہے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے متحرک قائدین اور کارکنوں کی لسٹیں مرتب کر لی گئیں. پولیس اور سکیورٹی اداروں نے ن لیگ کے ایم این ایز، ایم پی ایز، مرکزی عہدیداران، ضلعی و ڈسٹرکٹ سطح پر کارکنوں کے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی. سکیورٹی ادارے ماڈل ٹائون، ڈیفنس، دھرم پورہ، مغلپورہ، موہنی روڈ، صدر کینٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے مئیر ڈپٹی مئیرز، چئیرمین کونسلرزسمیت مرکزی قائدین کی لسٹیں تیارکررہے ہیں.مسلم لیگ ن کے سرگرم قائدین اور کارکنوں کے نام، گھر کا ایڈریس اور ٹیلی فون نمبرز جمع کئے جارہے ہیں.

عید الفطر کے بعد ن لیگ کی ممکنہ تحریک کو ناکام بنانے کےلئے سکیورٹی اداروں کی تیار کردہ لسٹیں مختلف تھانوں میں بھیجنا شروع کر دی گئیں ہیں. مسلم لیگ ن کی ممکنہ تحریک کو کامیاب بنانے والے قائدین اور کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کئے جانے کی پلاننگ مکمل کر لی گئی. پی ٹی آئی حکومت ن لیگ کی کسی بھی تحریک کو ہر صورت ناکام بناناچاہتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں