191

مانسہرہ: ہری پور میں بچے سے زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

مانسہرہ (محمد طارق شاد سے) ہری پور میں بچے سے زیادتی ثابت ہونے پر تھانہ سٹی پولیس کے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ہری پور میں تھانہ سٹی پولیس کے اہلکار نے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ میں ڈیوٹی کے دوران 10 سالہ بچے سے زیادتی کی، میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار کا نام توصیف ہے اور وہ سٹی پولیس میں تعینات ہے، ملزم توصیف کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کے خلاف دفعہ 337 کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں