197

کراچی: سول اسپتال میں نوسر بازوں نے بیمار بچے کے باپ کی جیب کاٹ لی.

کراچ (محمد یوسف سے) عیدالفطر پر بھی نوسر باز باز نہ آئے، نوسربازوں نے سول اسپتال میں کوئٹہ سے علاج کی غرض سے آئے ہوئے خاندان کے سربراہ کو نشہ آور شے کھلاکر 44 ہزار روپے نکال لیے۔ عید الفطر کے پہلے روز کراچی میں سول اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ نمبر 2 میں زیر علاج کوئٹہ کے رہائشی 10 سالہ بچہ شربت علی جو ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے شدید بیمار تھا جسے 4 روز قبل علاج کے لیے کوئٹہ سے کراچی لایا گیا تھا کے ہمراہ آئے خاندان کے سربراہ سے رات کی تاریکی میں نوسربازوں نے نشہ آور شے کھلاکر 44 ہزار روپے نکال لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں