216

گوجرہ: مدرسے کے قاری کی بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور تشدد، ویڈیو سامنے آنے پر اہل علاقہ نے کاروائی کا مطالبہ کردیا.

گوجرہ (خصوصی رپورٹ) مدرسے کے قاری کی بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور تشدد کی وڈیو سامنے آنے پر، اہل علاقہ نے کاروائی کا مطالبہ کردیا. تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے ایک مدرسہ میں کمسن بچوں پر تشدد اور نازیبا حرکات کی ویڈیو مظرعام پر آگئی۔ نام نہاد قاری مشتاق جو پینسرا روڈ پیپلز کالونی گوجرہ کے مدرسہ میں بچوں کو پڑھاتا ہے بچوں پر تشدد اور انکے ساتھ نازیبا حرکات کرتا ہے. مگر پولیس سمیت تمام ادارے خاموش اور کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں ہیں۔ اہلیان علاقہ نے وزیراعلی سردار عثمان بزدار، آئی جی عارف نواز خان، کمشنر محمود جاوید بھٹی، آر پی او غلام محمود ڈوگر، ڈپٹی کمشنر میاں محسن اور ڈی پی او وقار قریشی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نام نہاد قاری کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور واقعہ کی مکمل انکوائری کروا کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں