187

راولپنڈی: پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے بیلف نظام کو جدید بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی (محمد طارق شادسے) پنجاب بھر میں ماتحت عدلیہ کے بیلف نظام کو جدید اور اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ موجودہ 70 سال پرانا عدالتی بیلف نظام فرسودہ اور پرانا ہونے کے باعث فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں وہ کردارادا نہیں کر رہا جس کی ضرورت ہے۔ سول فیملی جج راولپنڈی ذوالفقار گوندل کی عدالت سے فیملی کیس میں5 لاکھ روپے کی جاری ڈگری کیس میں عملدرآمد کے لیے سائرہ بی بی بنام محمد ریاض کیس میں ایک سال قبل شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے مگر موجودہ عدالتی بیلف نظام کے باعث شوہر راولپنڈی میں ہونے کے باوجود ایک سال سے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں