196

پاکپتن: تمبا کو نو شی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے، نوجوانوں کو اس برے فعل سے بچائے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے.

پاکپتن(مقبول حسین سے) چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد نے کہا ہے کہ تمبا کو نو شی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے، نوجوانوں کو اس برے فعل سے بچائے کیلئے حکمت عملی اختیار کر کے تمباکو نو شی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کیے جائیں اور بچاؤ کیلئے آگاہی دی جائے تمباکو نو شی ناک کی نالی گلے منہ پھپڑوں کے کینسر کا باعث اور تیزی سے انسانی زندگی کو کم کر تی قوت مدافعت پر مضر اثرات ڈالتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ ڈی سی میں انسداد تمباکو نو شی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد پیرا میڈیکل سٹاف متعلقہ اداروں کے افسران اہلکاران بھی مو جود تھے. چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد کی زیر قیادت تمباکو نوشی سے بچاؤ کے سلسلہ میں واک بھی نکالی گئی واک میں متعلقہ اداروں کے حکام سماجی تنظیموں کے نمائندوں شہریوں نے شرکت کی. چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمدڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ صحت مند زندگی کا نعم البدل کوئی نہیں معاشرے کے تمام افراد صحت مند سرگرمیوں کے رجحان کی طرف توجہ دیں دیگر معاشرے کے ناہمواریوں و دیگر منفی سر گرمیوں سے بچاؤ کیلئے صحت مند مشاغل اختیار کریں تاکہ بہترین صحت مند اور روشن خیال معاشرے کا و جود عمل میں لایا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں