188

اسلام آباد: فواد چوہدری کیساتھ پی ٹی آئی نے جو کیا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ ان کی جماعت نے جو کیا اس کے بعد ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری میرے عزیز ہیں اور گزشتہ چھ دہائیوں سے اس ان کے ساتھ خاندانی تعلق ہے اور میں اس تعلق کی پاسداری کروں گا، فواد چوہدری کے ساتھ ان کی جماعت نے اور فواد چوہدری نے اپنی جماعت کے ساتھ جو کیا اس کے بعد ہمیں کرنے کی کچھ ضرورت نہیں۔ خواجہ آصف نے پنجابی میں جملہ کہا کہ ’رل تے گئے ہیں پر چس وی نئیں آئی‘ (دربدر تو ہوگئے اور مزا بھی نہیں آیا) عزیز داری کا خیال ہے اس لیے لمبی بات نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں