216

پشاور: بی آر ٹی مکمل ہونے کی تاریخ مانگنا ستارے مانگنے کے مترادف ہے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور (محمد طارق سے) ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بی آر ٹی مکمل ہونے کی تاریخ مانگنا ستارے مانگنے کے مترادف ہے۔

جسٹس قیصر رشید اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی زد میں آنے والی زیر زمین دکانوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بی آر ٹی کی زد میں 47 دکانیں آئیں، لیکن حکومت اب دوبارہ اتنی تعداد میں دکانیں نہیں دے رہی، نومبر میں زیر زمین دکانیں توڑی گئیں لیکن اب تک ادائیگی بھی نہیں کی گئی، بی آر ٹی مکمل ہونے کی تاریخ بھی نہیں بتائی جارہی۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں