181

لاہور: پی ٹی آئی پارٹی نہیں بلکہ لوٹوں اور لٹیروں کا مسافر خانہ ہے، سراج الحق

لاہور (اسد الیاس سے) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی نہیں بلکہ لوٹوں اور لٹیروں کا مسافر خانہ ہے، کراچی کے ملین مارچ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔

فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، انہوں نے راتوں رات چینی اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شوگر اور سیمنٹ مافیا کو خوش کردیا، جماعت اسلامی 30 جون کو کراچی کے ملین مارچ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں