199

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ختم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم ہاؤس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے کو ختم کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے منصوبے کوختم کردیا گیا جب کہ جنوری میں یونیورسٹی کے افتتاح پرتقریباً تین کروڑ کا خرچ آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایچ ای سی نے فزیبلٹی رپورٹ، آرڈیننس اورپی سی ون تیارکیا تھا لیکن نئے مالی سال کیلئے حکومت نے کوئی رقم مختص نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق اب وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم ہاؤس میں انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کرے گی اور ڈاکٹرعطاء الرحمن وزیر اعظم ہائوس میں مجوزہ یونیورسٹی منصوبے کی نگرانی کریں گے۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں