216

لاہور: پاکستان کے اکلوتے تتلی گھرمیں تتلیوں کوموسم کی شدت سے بچانا مشکل ہوگیا

لاہور (اسد الیاس سے) جلو پارک میں بنایا گیا پاکستان کا پہلا بٹرفلائی ہاؤس جہاں شہریوں کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہے وہیں اس ادارے نے پنجاب میں تتلیوں کی 58 اقسام دریافت کی ہیں، جن میں 8 اقسام کی تتلیوں کی بریڈنگ بھی کی جارہی ہے۔

پنجاب حکومت نے 2016 میں جلوپارک کے مشرقی حصے میں 80 ایکڑرقبے پرپاکستان کا پہلا اور منفرد بوٹینکل گارڈن اور بٹرفلائی ہاؤس بنایا تھا۔ بٹر فلائی ہاؤس میں جہاں شہریوں کو تتلیوں سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے وہیں ان کی مصنوعی ماحول میں افزائش بھی کی جارہی ہے۔ بٹرفلائی ہاؤس کی نگران نازنین حسین نے بتایا کہ لاہور،مری اورراولاکوٹ میں تحقیق کےدوران ابتک تتلیوں کی 58 اقسام دریافت کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بٹرفلائی ہاؤس میں موسم کی مناسبت سے تتلیاں پرورش پاتی ہیں۔ کچھ تتلیاں سردیوں میں پرورش پاتی ہیں توکئی اقسام گرمیوں میں پھلتی پھولتی ہیں تاہم پورا سال تتلیوں کی کوئی نہ کوئی قسم موجود رہتی ہے۔ آج کل گرمی کے موسم میں 8 سے 10 اقسام کی تتلیاں موجودہیں جن کی یہاں افزائش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں