309

پاک فوج۔۔۔۔۔۔۔۔(سیف علی لڑکا)

تحریر: سیف لُڑکا پاکپتن.

میں کتنا خوش قسمت ہوں،سارا دن کام کاج کرتا ہوں رات کو جہاں جگہ ملے وہاں لیٹ جاتا ہوں۔میں دشمن کی طرف سے ہر طرح محفوظ ہوں۔ایک میں ہی نہیں صاحب میرے بچے میرے گھر والے بھی محفوظ ہیں۔اور تو اور میرے ہمسائے بھی۔جب کھبی میں کسی چھاؤنی یا باڈر کے قریب سے گزرتا ہوں تو آنکھوں میں خوشی سے آنسو آ جا تے ہیں۔کہ میرے وطن کے جانثار کیسے اس وطن کیلۓ ہر وقت چوکنا کھڑے رہتے ہیں۔جتنی تیز بارش ہو اندھی ہو چاہیے سیلاب کے ریلے یہ ماؤں کے لال کچھ نہیں دیکھتے ہمارے لئے اپنے وطن کے مٹی کیلۓ ان تمام آفتوں سے ٹکرا جاتے ہیں۔سرحدوں پر تھم ہیں یہ تھم۔تو میری یہ خوش نصیبی ہے کہ میں اتنے پیارے ملک پاکستان کا ایک شہری ہوں ۔جس کیلۓ یہ ملت کے پاسباں ہر وقت تحفظ دینے کیلۓ حاضر ہیں۔اسی لئے میری مائیں بہنیں ان کیلۓ ہر وقت دعا کرتی رہتی ہیں ۔کہ یا اللہ ہمارے ان جوان بیٹوں کو سلامت رکھ یا اللہ ہمارے ان جوان فوجی بھائیو کو مذید بہادری وجرات عطا کر اور سلامت رکھ۔جب بھی وطن پہ کوئی مشکل ٹائم آتا ہے۔تو یہ چمکتے و دمکتے چہرے اپنے وطن کی مٹی کی خوشبو کو قائم و دائم رکھنے کیلۓ بڑے سے بڑے دشمن کے گولے سے بھی ٹکرا جاتے ہیں ۔اور دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔اسی لئے تو میں اور میری مائیں بہنیں بیٹیاں اپنی نید سوتی ہیں اور اپنی نیند اٹھتی ہیں۔میں یہاں عرض کرتا چلو کہ جب ان میں سے ہمارا کوئی فوجی بھائی اپنے وطن کی خاطر وطن کی مٹی پرجان قربان کرتا ہے۔تو اس کے ماں باپ کو اس بات پر فخر ہوتا ہے۔کہ ہمارا بیٹا شہید ہوا ہے۔تو میں ان دو ٹکے کے لوگو سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں۔ان جوانوں کی آغوش میں پلنے والو تمہیں شرم نہیں آتی انہی پہ بھونکتے ہوئے۔یہ چند دن پہلے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ہمارے فوجی بھائی شہید ہوئے ان میں سے ایک کرنل راشد بھی تھا جو وطن پر نثار ہوئے۔جب ان کے جسد خاکی پر اس کے پانچ سال کے بیٹے کو لایاگیا تو یقین کریں میرے دل کی زمین ہل گئی۔اس بچے کی آہو بکا سن کے۔تو میرا سلام ان جوانوں کو اور ان کی ماؤں کو جو وطن کے محافظ پیدا کرتی ہیں۔ہمارے ملک پاکستان کی جو شان ہے وہ پاک آرمی ہے۔پوری قوم کا بچہ بچہ پاک آرمی کے ساتھ کھڑا ہے۔اللہ نہ کرے جب کوئی مشکل وقت آئے گا۔اکیلی پاک آرمی نہیں لڑےگی۔ بلکہ ہر گھر کا ہر چھوٹا بڑا پاک آرمی کے ساتھ کھڑا ہوگا۔انشاءاللہ
پاکستان زندہ باد
پاک آرمی زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں