195

مردان: مردان میں فائرنگ سے 2 خواجہ سرا زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

مردان (نمائندہ خصوصی) تخت بھائی روڈ پر نامعلوم افراد كی فائرنگ سے دو خواجہ سرا كالجئی اور سپوگمئی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک كی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خیبر پختون خوا كی شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ كے مطابق پیر كی شب مردان سے 4 خواجہ سرا تخت بھائی جارہے تھے كہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دو خواجہ سرا كالجئی اور سپوگمئی زخمی ہوگئے جنہیں مردان میڈیكل كمپلیكس منتقل كردیا گیا۔ شی میل ایسوسی ایشن کی صدر کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا كالجئی كو 4 گولیاں لگی ہیں، اس كی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ دوسرے خواجہ سرا سپوگمئی کو ایک گولی پاؤں میں لگی ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے واقعے كی رپورٹ درج كر كے تفتیش شروع كردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں