218

اسلام آباد: حکومتی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی نعیم الحق اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنے حقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہمارا ملک ترقی اورخوش حالی سے ہمکنار ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں