194

اسلام آباد: وزیراعظم بزدل اعظم ہے ہمت ہے تو ایوان میں آکر بات کریں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو میں بزدل اعظم کہتا ہوں، ہمت ہے تو ایوان میں آکر وزیراعظم رات 12 بجے کے بیان پر وضاحت پیش کریں۔ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث ملتوی ہوگیا۔ بعدازاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ کوشش کی مولانا اسعد پوائنٹ آف آرڈر پر بات کر سکیں، لیکن اسپیکر نے اجازت نہیں دی، جس پارلیمنٹ میں ناموس صحابہ پر بات نہ ہوسکے وہاں اور کیا بات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں