199

محراب پور : گزشتہ روز مبینہ خودکشی کرنے والی یاسمین کے ورثاء کا احتجاج، شوہر اقبال بھٹی پر مبینہ قتل کا الزام.

محراب پور (ملک مشتاق احمد سے) گزشتہ روز مبینہ خودکشی کرنے والی یاسمین کے ورثاء کا احتجاج، شوہر اقبال بھٹی پر مبینہ قتل کا الزام. مسمات تاجن بی بی، سونیاعباسی، غلام رسول، محمد سلیم ودیگر ورثاء نے احتجاج کرکے انصاف کا مطالبہ کیا۔ پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے کوشاں ہے اس لئے ہماری فریاد داخل نہیں کررہی، یاسمین کی ماں مسمات تاجن بی بی کا کہنا تھا کہ اگرہمیں انصاف نہیں ملا تو پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کرلوں گی. بہن سونیا عباسی کا کہنا تھا کہ میری بہن نے خودکشی نہیں کی بلکہ شوہر پولیس اہلکار اقبال بھٹی نے اسے مبینہ طور پرقتل کیا ہے. یاسمین کے بھائیوں ، بھائی غلام رسول عباسی، محمد سلیم عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی نوشہروفیروز طارق ولایت ہماری بہن یاسمین کے خون کا انصاف دلوائیں. دوسری طرف ایس ایچ او راحم واسوانو نے کہا ہے کہ یاسمین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کچھ روز میں مل جائیگی، اگر قتل کیا گیا ہواتو مقدمہ داخل کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں