203

چشتیاں: انچارج پوسٹ پی ایچ پی بخشن خان اے ایس آئی ماجد جمیل نے روڈ سیفٹی پروگرام آگاہی مہم کے تحت پمفلٹ تقسیم کیے.

چشتیاں(نثاراحمدبھٹی) انچارج پوسٹ پی ایچ پی بخشن خان اے ایس آئی ماجد جمیل نے روڈ سیفٹی پروگرام آگاہی مہم کے تحت پمفلٹ تقسیم کیے اور متعدد پٹرول پمپس پر جا کر آگاہی بارے لوگوں کو بریف کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا کہ ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ بہاولپور محمد شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پی ایچ پی بہاولنگر کی سربراہی میں گشت کے نظام کو موثر بنایا گیا ہے عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا اور ان کی مکمل رہنمائی کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا مقصد ہی شاہرات کو محفوظ بنانا ہے جبکہ افسران بالا کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ہوئے تمام شفٹ کے انچارج کے ہمراہ روڈ سیفٹی پروگرام آگاہی مہم کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کے بارے میں بھی لوگوں کو بریف کیا گیا ہے انہوں نے پی ایچ پی پوسٹ بخش خان کے شفٹانچارجز کو بلا نمبری اوور سپیڈ اور سنگل لائیٹ ویکل کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ہرگز رعایت نہیں کی جائے گی لوگوں کو بھی چاہیے کسی بھی پریشانی سے بچنے کی خاطر قانون کی مکمل پاسداری کریں اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں پی ایچ پی بخشن خان پوسٹ پیڈ ایریا میں روڈ کرائم کے خاتمے اور لوگوں کے جان و مال کو یقینی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اس موقع پر مہر پوسٹ رانا محمد شاہد چودھری محمد افضل اور دیگر بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں