201

اسلام آباد: (ن) لیگ کا بجٹ پر اپوزیشن سے مل کر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد شفیع سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بجٹ پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں (ن) لیگ نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (ن) لیگ وفاقی بجٹ پر پریس کانفرنس میں قوم کے سامنے تفصیل اور موازنہ پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بجٹ پر تقریر کے نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، شہباز شریف جمعے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں