203

ڈیرہ غاذیخان: آصف زرداری کی گرفتاری ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، فضل الرحمان

ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب مشرف کے زمانے میں سیاسی انتقام کے لیے قائم کیا گیا، ایسی پارٹی سے حکومت کرائی جارہی ہے جنہوں نے اپنے صوبے میں نیب کے دفتر کو بند کردیا تھا۔

یہ پڑھیں: نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کو ایسے موقع پر گرفتار کرنا کہ جب بجٹ پیش ہونے جارہا ہے حکومت کی جانب سے ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اداروں کے سہارے لے کر ملک پر آمریت مسلط کی گئی، جون کے آخر میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں تحریک اور حکومت کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں