208

لاہور: زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں، صمصام بخاری

لاہور (اسد الیاس سے) وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔ اوکاڑہ میں تقریب سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات نے کہا پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، سزا یافتہ شخص کے جیل میں ہونے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، آصف زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں، عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا، کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں