201

منڈی صادق گنج: شہریوں کی فیس بک آئی ڈیز ہیک کر کے تاوان طلب کرنے والے گروہ کا انکشاف۔

منڈی صادق گنج (سید عاصم رضا سے) شہریوں کی فیس بک آئی ڈیز ہیک کر کے تاوان وصول کرنے والے گروہ کا انکشاف۔ مجیب،حسیب اور شعبان نے علی رضا نامی شہری کی فیس بک آئی ڈی ہیک کر لی اور واپس کرنے کے لئے تیس ہزار روپے مانگ لئے۔ علی رضا نے مقامی تھانے میں کاروائی کے لئے درخواست دے دی۔ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ شعبان نامی شخص کچھ کو روز پہلے ایف آئی اے ملتان نے بھی گرفتار کر کے غیر قانونی ڈیٹاز، لوکیشنز پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر دی تھی۔ ڈی پی او بہاول نگر فوری نوٹس لیتے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں