196

اسلام آباد: بیرون ملک سے حوالے کیے گئے ملزمان کو سزائے موت نہیں دی جائیگی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کر رہے ہیں جس کے تحت بیرون ملک سے حوالے کیے گئے ملزمان پر سزائے موت لاگو نہیں ہوگی۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وہ برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کی دعوت پر برطانیہ گئے تھے جہاں ہماری بہت اچھی ملاقاتیں اور گفتگو ہوئی۔ برطانوی وزیرخارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک ’’سیاسی مقاصد‘‘ کے تحت ملزمان کی حوالگی کے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں