176

لاہور: نندی پورریفرنس میں حکومتی رکن کی بریت نے ’تحریک احتساب‘ کی قلعی کھول دی، رانا ثنا اللہ

لاہور (اسد الیاس سے) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا اور نندی پورریفرنس میں حکومتی رکن کی بریت نے ’تحریک احتساب‘ کی قلعی کھول دیہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے بابر اعوان کی بریت پر ردعمل میں کہا کہ نندی پور ریفرنس میں حکومتی رکن کی بریت نے ’تحریک احتساب‘ کی قلعی کھول دی ہے، بابر اعوان اور راجہ پرویزاشرف نئے اور پرانے پاکستان کے انصاف کی واضح تصویر ہیں کیونکہ ضمانتیں، بریت اور عدم گرفتاری حکمران جماعت کے لئے جب کہ گرفتاریاں، جیلیں اور وارنٹ اپوزیشن کے لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں