181

اسلام آباد: اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے پاک برطانیہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے پاک برطانیہ حکام نے اتفاق کرلیا ہے اور مفاہمتی یاداشت پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط بھی کرلئے گئے ہیں۔ دونوں ممالک میں ہونے والے ایم او یو کی دستاویز بھی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق مفاہمت کی یاداشت صرف اسحاق ڈار کی حوالگی کے لئے ہے اور یادداشت پر دستخط برطانوی عہدیدار گرائم بگر اور پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کیے، مفاہمت کی یاد داشت تحویل مجرمین کے معاہدہ کی عدم موجودگی میں قانونی بنیاد فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں