178

جو حکومت 4 ہزار ارب ٹیکس جمع نہ کرسکی 5500 ارب کیسے کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت 4 ہزار ارب ٹیکس جمع نہ کرسکی 5500 ارب کیسے کرے گی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بجٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بنا ہوا ہے، اسے بنانے والے بابو خود بھی پریشان ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا کہ ملک کی ترقی کی رفتار آدھی رہ گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت چار ہزار ارب کا ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام رہی تو 5500 ارب کیسے اکٹھا ہوگا، عوام 4 ہزار ارب ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تو وہ 5500 ہزار کا کیسے برداشت کریں گے، آپ کو ہر چیز مہنگی کرنی پڑے گی، چینی، خوردنی تیل، بجلی اور گیس بھی مہنگی کردی گئی ہے، روپیہ کی قدر کم کرنے سے سود کی ادائیگی کی رقم بڑھ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں