191

لاہور: مشتاق چینی کا شہباز شریف اور بیٹوں کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف

لاہور (اسد الیاس) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے بیان قلمبند کراتے ہوئے شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرلیا جبکہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے اس پیشرفت کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ مشتاق چینی اور اس کے بیٹے یاسر چینی نے احتساب عدالت میں اپنا تحریری بیان ریکارڈ کرا کر اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلمان شہباز کی 69 کروڑ روپے سے زائد رقم کی منی لانڈرنگ کی، اس کام کے لیے میرے اور میرے بیٹے یاسر مشتاق کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

مشتاق چینی نے انکشاف کیا کہ شریف فیملی کے کمپنیز کے چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان سے ملاقات ہوئی، عثمان نے کہا کہ سلمان شہباز کے 69 کروڑ روپے وائٹ کرنے ہیں، میں نے انکار کیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے، تو عثمان نے کہا کہ ہم صرف آپ کے بینک اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں جن کے زریعے ٹی ٹی لگوانی ہے، میں نے پرانے تعلقات اور پیسہ وائٹ ہونے کی لالچ سے اجازت دے دی، چیف منسٹر کا بیٹا اور وزیراعظم کا بھتیجا ہونے کے باعث میں انکار بھی نہیں کرسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں