225

بورے والا: چیچہ وطنی روڈ شیخ فاضل کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، ٹرک ڈرائیور جاں بحق 9 مسافر زخمی.

بورے والا (عابد چوہدری سے) چیچہ وطنی روڈ شیخ فاضل کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، ٹرک ڈرائیورجاں بحق 9 افرد زخمی، تفصیل کے مطابق بورے والا سے فیصل موورز نمبری Bse/488 لاہور جارہی تھی کہ جیسے ہی وہ شیخ فاضل گرڈ اسٹیشن کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی. جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور جس کی شناخت اسد علی ولد محمد رمضان سکنہ شیخوپورہ سے ہوئی موقع پر جان کی بازی ہار گیا جب کہ بس میں سوار تقریباً نو افراد زخمی ہو گئے، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور سات مرد شامل ہیں. زخمیوں میں احتشام ولد لیاقت سکنہ وائی بلاک بورے والا، حافظ ندیم ولد نظام دین سکنہ انار کلی بازار حاصل پور، زاہد اختر ولد شریف سکنہ97/wb، احسن شبیر ولد شبیر احمد سکنہ علی آباد نارووال، نائلہ دختر غلام سرور سکنہ خاں کا ڈوگراں، شعیب ولد اقبال سکنہ لڈن شہباز ولد فیاض سکنہ لڈن، شکیل احمد ولد عبدالغفور سکنہ خانیوال، زاہدہ دختر ریاض حسین سکنہ ڈی بلاک بورےوالا تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے بروقت ابتدائی طبی امداد بہم پہنچا کرتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا، پولیس تھانہ شیخ فاضل نے بس اور ٹرک دونوں کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں