195

میاں والی: غیر قانونی ٹھیکے دینے پر نیب نے تحریک انصاف کے ایم پی اے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو گرفتار کر لیا

میاں والی (محمد لطیف سے) غیر قانونی ٹھیکے دینے پر نیب نے تحریک انصاف کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو گرفتار کر لیا. صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی ایم پی اے سبطین خان پر چنیوٹ میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ انہوں نے 2007ء میں بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا۔ ان پر بطور وزیر مائنز اینڈ منرلز کے اربوں روپے مالیت کے ٹھیکے غیر قانونی طورپر دینے کا الزام ہے۔ واضع رہے کہ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تھے۔ نیب حکام کے مطابق انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں عدالت سے ان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں