235

نوشہروفیروز: آصف علی زرداری کی گرفتاری اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ۔

نوشہروفیرو (ملک مشتاق احمد سے) محراب پور میں عوام دشمن بجٹ اور آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف عاقل شاہ ہاوس سے ریلی نکالی گئی، پیپلزپارٹی کے ایم این اے سید ابرار شاہ کے فرزند سید عاقل شاہ نے قیادت کی۔ عوام دشمن بجٹ اور آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف عاقل شاہ ہاوس ہالانی سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایم این اے سید ابرار علی شاہ کے فرزند سید عاقل شاہ نے کی احتجاجی ریلی میں مٹھا خان کمبوہ،آفتاب ملاح، طاہر نانگراج، ذوالفقار اعوان، فیض انٹر، ڈاکٹر اکبر اعوان، صدام شاہ و دیگررہنما بھی موجود تھے ریلی قومی شاہراہ پر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ایم این اے سید ابرار علی شاہ کے فرزند سید عاقل شاہ و دیگر مقررین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں پی ٹی آئی حکومت کی اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پارٹی کا حکم ملا تو احتجاج کادائرہ بڑھایا جائیگاان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت کو عام عوام کا کوئی خیال نہیں جو روزمرہ کی اشیاء سمیت ہر چیز پر بھاری ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے باعث مہنگائی کا ایک بڑا طوفان برپا ہونے والا ہے ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے گونیازی گو کے فلک شگاف نعرے لگائے اور آصف زرداری کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں