193

کراچی : “وایو” طوفان کراچی کے ساحلوں کے قریب پہنچ گیا، سندھ میں بارشوں کا امکان۔

کراچی (محمد یوسف سے) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وایو طوفان کے سندھ میں داخل ہونے کے امکانات قوی ہوگئے ہیں جس کے باعث جمعرات سے بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے مغربی ساحل سے آنے والے طوفانی وایو نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے اور اب یہ طوفان کراچی کے جنوب مغربی ساحلی علاقے سے محض 725 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

طوفانی ہوائیں 135 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہیں، طوفانی ہواؤں کے باعث سندھ کے اضلاع بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں جمعرات اور جمعہ کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں