201

کوئٹہ: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج شہری بلبلا اٹھے۔

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) شہر کے وسطی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جب جی چاہتا ہے کیسکو والے بجلی بند کردیتے ہیں، شہر کے بڑے علاقوں پیر ابوالخیر روڈ، سرکی روڈ، فقیر محمد روڈ، کواری روڈ سمیت فاطمہ جناح روڈ اور دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شہر بھر میں پہلے تو صرف 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی مگر اب کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں اچانک بجلی بند کردی جاتی ہے، کبھی رات کو تو کبھی دن میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سمجھ سے بالا تر ہے اور جب اس بارے میں متعلقہ حکام سے پوچھا جائے تو تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں