222

راولپنڈی: پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے میڈیا پر مت دھوئیں۔شیخ رشید

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے میڈیا پر مت دوئیں اس سے دکھ ہوتا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور ہمیں عوام میں رہنا ہے، ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھی،گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی میں اضافہ کی وجہ عمران خان نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ان سے مقابلہ ہے جن کے ہاتھ گندے ہیں، میں تحریک انصاف کا حصہ نہیں، تحریک انصاف کے معاملات ان ہی سے پوچھے جائیں لیکن پی ٹی آئی والے اپنے جھگڑے میڈیا پر نہ لائیں اس سے دکھ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں