192

کراچی: ریلوے ٹریک متاثرین کا عید ملبہ کا ڈھیر بنے گھروں پر منائی۔

کراچی (محمد یوسف سے ) سرکلر ریلوے ٹریک کے اطراف مسمار شدہ گھروں کے مکینوں نے عید ملبہ کا ڈھیر بنے گھروں پر منائی۔ گلشن اقبال، قائد اعظم کالونی، غریب آباد، مجاہد کالونی موسیقی کالونی، حسین ہزارہ گوٹھ، جمعہ گوٹھ کے ہزاروں مکین متبادل رہائش نہ ملنے کی وجہ سے مسمار شدہ مکانات کے ملبہ پر ہی سکونت پذیر ہیں۔ متاثرین میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں شامل ہیں جو عید کی خوشیوں سے محروم ہیں، سیاسی جماعتوں سمیت سندھ حکومت کے کسی نمائندے نے متاثرین کی داد رسی کے لیے ملبہ کا ڈھیر بنی بستیوں کا رخ نہیں کیا، متاثرین کی بڑی تعداد یومیہ اجرت کمانے والے طبقہ سے تعلق رکھتی ہے جن کے پاس کرائے پر مکانات لینے کے لیے ایڈوانس کی رقم بھی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں