200

اسلام آباد: نیکٹا نے زرتاج گل کی بہن کی تقرری کو میرٹ کے مطابق قرار دے دیا.

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کے سربراہ نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کی تقرری کو میرٹ کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ گذشتہ روز سربراہ نیکٹا نے شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی سے متعلق خبروں کی وضاحت جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیکٹا میں گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لئے مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں، 4 رکنی کمیٹی نے12 امیدواروں میں سے شبنم گل سمیت 6 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دی۔ تاحال محترمہ شبنم گل کی نیکٹا میں تقرری نہیں ہوئی ہے، شبنم گل کی تقرری 19 ویں گریڈ میں ڈیپوٹیشن پر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مانگی گئی ہے، ان کی خدمات ادارے میں دہشت گردی کے حوالے سے تحقیقی نوعیت کی ہوگی۔ تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اپائنٹمنٹ ہوچکی ہے. یاد رہے کہ گذشتہ روز عمران خان صاحب نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ سفارشی لیٹر فی الفور واپس لیا جائے نہ کہ تقرری.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں