187

ساہیوال: ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ٹیکسٹائل فضلے سے انسانی وآبی حیات کو نقصان سے بچانے کے لے ہائر ایجوکیشن کی طرف سے ریسرچ پراجیکٹ منظور.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ٹیکسٹائل فضلے سے انسانی و آبی حیات کو نقصان سے بچانے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ساہیوال یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے لئے ایک ریسرچ پراجیکٹ منظور کیا ہے جس کے مکمل ہونے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہو گا -یہ بات شعبہ کیمسٹری کے سربراہ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہوں کہا کہ اس پراجیکٹ سے یونیورسٹی میں تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی اور طلبا و طالبات میں ریسرچ کا شوق پیدا ہو گا جو کہ کسی بھی معیاری یونیورسٹی کے لئے انتہائی ضروری ہے -انہوں نے مزیدکہا کہ اس پراجیکٹ پر وہ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق جاوید کام کر یں گے جس سے ٹیکسٹائل فضلے کی ٹریٹمنٹ میں مدد ملے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں