221

لاہور: نواز شریف نے داتا دربار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی

لاہور (اسد الیاس سے) سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں حضرت علی ہجویریؒ کے دربار المعروف داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ نواز شریف جاتی امرا سے داتا دربار پہنچے اور دربار پر حاضری دی۔ انہوں نے دربار پر چادر چڑھائی اور آنکھیں بند کر کے کافی دیر قبر مبارک کے قریب کھڑے رہے۔ نواز شریف کی داتا دربار آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نواز شریف داتا دربار حاضری کے بعد واپس رائیونڈ جاتی امراء پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لئے ضمانت منظور کی تھی اور انکی ضمانت 7 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں